قیدی نے جیل سے ٹک ٹاک پر کوکنگ شو شروع کردیا

0
168

 

جیرن کومز کو اب تک 13 لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں: رپورٹ

کیلی فورنیا (پاکستان نیوز) قیدی نے جیل سے ٹک ٹاک پر کوکنگ شو شروع کردیا ہے۔ جیرن کومز اپنے ٹک ٹاک چینل پر کھانے بنانے کی ترکیبیں اپ لوڈ کرتا ہے اور اب تک اس کے اکاو¿نٹ کو 13 لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ ایک عارضی گِرل استعمال کر رہا ہے جو اس نے اپنے دھاتی بیڈ سے بنائی ہے جب کہ ایک ٹوٹے ہوئے اوون سے ہاٹ پلیٹ تیار کی ہے۔ریاست کیلی فورنیا کے شہر پیراماو¿نٹ سے تعلق رکھنے والاجیرن کومز اس وقت 70 سال سے زیادہ کی قید کاٹ رہا ہے۔ اسے 18 برس کی عمر میں قتل عمد پر سزا سنائی گئی تھی اور اب اس کی عمر 31 برس ہے۔ اس نے ایک اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ اس نے جیل میں رہ کر کھانا سیکھا اور جیل کی کینٹین کے کھانے سے بے زار ہوکر اپنے لیے خود کھانے بنانے شروع کیے۔وہ کھانے بنانے کے لیے صرف ڈبے میں بند خوراک استعمال کرتا ہے۔ اس نے اب تک جو کھانے تیار کیے ہیں، ان میں بوریٹو (ایک طرح کی روٹی)، برگر اور ٹیکو (ایک طرح کا پراٹھا) شامل ہیں۔ وہ جیل کے ساتھیوں اور دوستوں کے لیے کھانا بناتے ہیں۔ 31 سالہ قیدی نے انکشاف کیا کہ اسے توقع نہیں تھی کہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ٹاک ٹاک پر ا±ن کی کھانا بنانے کی ویڈیوز دیکھیں گے لیکن اسے خوشی ہے کہ وہ لوگوں کو جیل کی زندگی کے بارے میں بتا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here