لداخ تنازع: چینی اور بھارتی فوجیں آمنے سامنے

0
141

نیویارک (پاکستان نیوز) بھارت کی ناقص خارجہ حکمت عملی پاکستان کے گھیرنے کی بجائے خود اس کے لیے درد سر بن گئی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی چین اور نیپال کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق لداخ اور شمالی سکم کے درمیان کئی علاقوں میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان بتدریج کشیدگی کی وجہ سے دونوں نے وہاں اپنی افواج میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے ، حساس مقامات کے پاس دونوں افواج کی جانب سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے اور پوزیشنیں سنبھالنے کے بعد اس خطے کے حالات کسی بھی وقت ڈرامائی منظر کشی اختیار کر سکتے ہیں ، موجودہ حالات بھارت کے لیے اس لیے بھی پریشان کن ہیں کہ اس بار چینی فوجیوں نے گلوان علاقہ میں جنگی خیمے نصب کر کے جدید اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ وہاں پہنچا دی ہے چین کے جارحانہ رویہ نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں جانب سے ایک بھی گولی چلی تو پھر حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here