کورونا :بھارت برازیل ، امریکہ کے بعد تین لاکھ سے زائد اموات والاتیسرا ملک

0
119

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی اموات کی شرح میں اب بھی کوئی خاص کمی نہیں آئی اور بھارت امریکہ اور برازیل کے بعد تین لاکھ سے زائد ہلاکتوں والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوا دو لاکھ مزید افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے چار ہزار کے قریب مزید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد دو اور ڈھائی لاکھ کے درمیان تک پہنچ گئی ہے لیکن متاثرین کی ہلاکتوں کی شرح میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے کیونکہ اب بھی تقریباً ہر روز اوسطاً چار ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک اس وبا سے تین لاکھ تین ہزار 720 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد دو کروڑ 68 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اس وقت تقریبا 28 لاکھ کورونا کے مریضوں کا متعدد ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here