نو منتخب ڈسٹرکٹ لیڈر خرم ملک کے اعزاز میں تقریب

0
131

نیویارک( پاکستان نیوز ) ویسٹ چیسٹر کاﺅنٹی کے ڈسڑکٹ 12 اسمبلی کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن خرم ملک کے اعزاز میں نیویارک کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ آزاد گل نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خرم ملک نے پاکستانی کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ اگر انہوں نے آگے بڑھنا ہے تو اس سسٹم کا حصہ بننا ہو گا ،امریکہ میں مقیم دیگر کمیونٹیز بھی سسٹم میں رہ کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ پاکستان ہماری آن اور شان ہے۔ راجہ آزاد گل نے کہا کہ وہ ان تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو امریکی سسٹم کا حصہ بن کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔رانا سعید نے کہا کہ خرم ملک کی کامیابی پاکستانی کمیونٹی کیلئے فخر کی بات ہے ، اس موقع پر خرم ملک نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here