کرونا کا خوف عالمی رہنماﺅں نے ہاتھ ملانا چھوڑ دیئے

0
160

 

واشنگٹن، پیرس(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خوف سے عالمی رہنماﺅں نے ہاتھ ملانا چھوڑ دیئے۔ اوول آفس کے دورے کے دوران آئرلینڈ کے وزیراعظم نے امریکی صدر سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وزیراعظم ہاتھ نہیں ملاتے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکغوں نے بھی الیزے پیلس کے میدان میں ہسپانیہ کے شاہ فلپ کے ساتھ مصافحے سے اجتناب برتا۔ مہمان سربراہ کے استقبال کے موقع پر میکغوں نے اپنی ہتھیلیوں کو نیچے رکھتے ہوئے ہسپانیہ کے شاہ اور ملکہ کے سامنے تھوڑا سا جھکنے پر اکتفا کیا۔ اس موقع پر فرانس کے صدر نے روایتی مصافحے کے بجائے بھارتیوں کے انداز سے ہاتھ جوڑ کر نمستے کیا۔میکغوں کی اہلیہ جو آن کے پہلو میں کھڑی تھیں نے ہسپانیہ کی ملکہ لیٹزیا کی جانب ہوائی بوسہ (فلائنگ کِس) دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here