شکاگو اسلامک سنٹر پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ، کمیونٹی خوف و ہراس کا شکار

0
16

شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو میں سب سے قدیم مسجد اور اسلامک کمیونٹی سنٹر پر کچھ شرپسند عناصر نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اپنی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ مسجد کے خلاف “تشدد کا نشانہ بنایا گیا اقدام” “ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک اور حملہ ہے جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔” 1969 میں قائم کیا گیا، ایلسٹن ایونیو پر واقع مسلم کمیونٹی سینٹر شکاگو کی قدیم ترین اور سب سے بڑی مسلم تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اسلامک سنٹر کے عملہ کے ارکان کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا۔ شکاگو شہر میں ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے جس سے مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس کی لہر دور گئی۔ نارتھ امریکہ میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی شکاگو برانچ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر ایک مذموم سازش کے تحت اسلامک سنٹروں پر حملے کر رہے ہیں لہذا ان واقعات میں ملوث افراد کو فورا گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صرف ایک عمارت پر نہیں ہے بلکہ یہ مسلم کمیونٹی کے تحفظ اور آزادی سے عبادت کرنے کے حق پر حملہ ہے اور اس کا مقصد مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانا ہے۔ اسلامک سنٹر کی انتظامیہ نے اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس اور ایف بی آئی کو دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور خفیہ اداروں کے عہدیداران نے مسلم کمیونٹی کے راہنماوں کو یقین دلایا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ کیئرشکاگو کی نمائندہ حفصہ حیدر نے کہا کہ اگست میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے بعد سے فلسطینیوں اور بالعموم مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ حیدر نے کہا کہ مسلمانوں کی عبادت گاہ پر یہ حالیہ حملہ “خاص طور پر تشویشناک” ہے، کیونکہ مساجد سے مراد وہ جگہ ہے جہاں لوگ “سب سے زیادہ محفوظ اور آرام دہ اور کمزور محسوس کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here