مسلم خاتون کا حجاب اتر وانے پر پولیس چیف سمیت 4اہلکاروں پر مقدمہ

0
128

لاس اینجلس (پاکستان نیوز)26 سالہ مسلم خاتون نصیبہ مبارک نے زبردستی حجاب اتروانے پر لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ، ہرجانے کا مقدمہ 17 ستمبر کو سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا میں دائر کیا گیا ہے ، مقدمے میں لاس اینجلس پولیس چیف مائیکل مورے ، خفیہ اہلکار کورے ہرمون اور دیگر چار اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے بغیر اجازت ایک مسلم خاتون کا سرعام حجاب اتروا کر اس کی تلاشی لی جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، خاتون کے حجاب کرنے کا اسلام میں مقدس قرار دیا جاتا ہے ۔ نصیبہ مبارک اور کونسل آن امریکہ اسلامک ریلیشن کے عہدیداران نے فیس بک پر لائیو مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here