نیویارک(پاکستان نیوز) ٹرمپ ایک حالیہ سروے میں امریکہ کے سب سے پسندیدہ شخص قرار دیئے گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے بارہ سال کی اوبامہ کی اجارہ داری ختم کر دی، گیلپ سروے میں 18 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو چنا ہے، اوبامہ پندرہ فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے، 2008 سے اوبامہ سروے میں مسلسل امریکیوں کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز حاصل کر رہے تھے۔