کراچی(پاکستان نیوز) ملک میں منفی معاشی صورتحال کے بعد اب کاروباری اداروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیلپ بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بہت کم کاروباری مالکان مستقبل کے حالات اور ملک کی سمت کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے کاروباری عدم تحفظ برقرار ہے لیکن مستقبل کے بارے میں کاروباری ادارے زیادہ پُر امید ہیں۔