پاکستانی کرنسی نے تمام کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

0
27

کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان کرنسی نے ستمبر کے مہینے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈالر کی غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈان، انتظامی اقدامات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔ یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 20 روز کے بعد امریکی ڈالر اپنی سب سے زیادہ قدر سے 17 روپے سے زائد نیچے آ چکا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here