سینیٹر کپلان مہمان خصوصی ہونگے ،80ہزار ڈالر مالیت کا امدادی سامان مستحقین میں تقسیم کیا جائیگا
نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی قونصلیٹ جنرل عائشہ علی اور مسٹر محمد کی سربراہی میں امدادی پروگرام کا انعقاد 28دسمبر کو دوپہر 2بجے آئی لینڈ ہارویسٹ میں کیا جائے گا ، سینیٹر کپلان پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ، اس کے علاوہ پروگرام میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی جن میں بزنس انٹرنیشنل کے کو آنر زنیک رتنسی اور علی اسد بھی شامل ہیں ، اندازے کے مطابق پروگرام کے دوران 80ہزار ڈالر سے زائد کی اشیا جن میں کپڑے بھی شامل ہوں گے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے ، مزید معلومات کے لیے فون نمبر 516-528-5621 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔