مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا بل منظور

0
8

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی ایوان نے امیگریشن کے حوالہ سے ایک بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا جس کے تحت وفاقی حکومت ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی پابند ہوگی جو امریکہ میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جن میں گھریلو تشدد اور جنسی جرائم بھی شامل ہیں۔ کانگریس کی رکن نینسی میس کی جانب سے ایوان زیریں میں پیش کردہ اس بل پر دستخط ہونے کی صورت میں امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ وہ لوگ جو جنسی جرائم یا گھریلو تشدد کے مرتکب ہوئے ہونگے وہ یقینی طور پر ملک بدر کئے جائینگے ۔ کانگریس کی رکن نینسی میس کا کہنا ہے کہ انہیں ایوان زریں میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔ غیر قانونی تارکین وطن جو ہمارے ملک میں عورتوں اور بچوں سے زیادتی کرتے ہیں اور ان کا قتل کرتے ہیں۔ ، اب ان کیلئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ یہ بل ان شکاریوں کو ڈیپورٹ کرنے کو یقینی بناتا ہے جو ہمارے معاشرے کیلئے خطرے کا باعث بنتے ہیں اور جو جنسی حملوں، گھریلو تشدد اور دیگر گھناونے جرائم کے مرتکب ہو چکے ہیں، اب وہ یہاں نہیں رہیں گے ۔ انہیں اپنے ملک واپس جانا ہو گا اور ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی حربے وہ اپنے ممالک میں کریں، امریکہ میں انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جائیگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ مجرموں کو پکڑ کر انہیں سخت سزائیں دیکر ملک بدر کیا جائے اور انصاف کے مستحق معصوم متاثرین اور ذہنی سکون کے مستحق خاندانوں کیساتھ کھڑا ہوا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here