نیویارک (پاکستان نیوز) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایپلی کیشن پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔واٹس ایپ اب تک کی سب سے مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ہے، جسے صارفین اشتہارات سے پاک ہونے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی صارفین کو اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے۔نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی میسیجنگ ایپلی کیشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے۔










