امریکہ نے عمران خان کو گرین سگنل دیدیا، الہان عمر نے خفیہ پیغام پہنچایا

0
447

اسلام آباد (پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ پاکستان نیوز کے ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے الہان عمر کو خفیہ پیگام عمران خان تک پہنچانے کیلئے پاکستان بھیجا گیا ہے جس کے دوران انھوں نے عمران خان کو امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا اشارہ دیا ہے ، کیونکہ امریکہ کو عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے ادراک ہو گیا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان میں مستقبل کے وزیراعظم ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو خراب نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ سابق وزیر شیریں مزاری نے عمران خان کے ہمراہ الہان عمر کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اسلامو فوبیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف ان کے موقف اور کام کو سراہا۔ملاقات میں عمران خان نے الہان عمر کے ان مسائل پر جرات مندانہ اور اصولی موقف کو سراہا۔یاد رہے کہ امریکی رکن کانگریس الہان عبداللہ عمر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں، پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان عمر کا استقبال کیا۔الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں، وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔دریں اثناء الہان عمر نے پاکستان کی دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں صدر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here