CNN، پولیٹیکو اور MSناؤ میڈیا کی جانب سے ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج

0
20

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی صحافتی اداروں سی این این، پولیٹیکو اور ایم ایس ناو نے وائٹ ہاؤس میں داخلے اور کوریج کی اجازت منسوخ کیے جانے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مشترکہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ صحافتی اداروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام امریکی آئین کی پہلی اور پانچویں ترمیم کے تحت صحافت کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور حکومت کو اپنی مرضی کے مطابق خبروں کا انتخاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب صدر ٹرمپ نے تینوں اداروں کی رپورٹنگ کو جعلی خبریں قرار دے کر ان پر وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس پہنچنے والے صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کر کے انہیں عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ صحافتی تنظیموں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک اس پابندی کو فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انتظامیہ کے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد صحافت کا احترام کرتے ہیں لیکن گمراہ کن خبریں اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس تک رسائی صحافیوں کا بنیادی حق نہیں بلکہ ایک رعایت ہے۔ اس صورتحال کے ردعمل میں وائٹ ہاؤس کی کوریج کرنے والے تمام دیگر بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر کی ویڈیوز اور تصویروں کی بائیکاٹ کوریج کا اعلان کیا ہے، جس سے انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here