ایشین امریکن فیڈریشن نے سٹی کونسل کے ای بائیک کو قانونی بنانے کو فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

0
238

فیڈریشن نے پولیس سے قبضے میں لی گئی ہزاروں ای بائیکس عوام کو دوبارہ واپس کرنے کا مطالبہ کردیا

نیویارک (پاکستان نیوز) ایشین امریکن فیڈریشن (اے اے ایف ) نے ای بائیکس کو قانون قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ، نیویارک پولیس کی جانب سے ای بائیکس پر پابندی عائد کی گئی تھی ، ای بائیک کو قانونی قرار دینے سے ہزاروں ملازمین اپنے ڈلیوری کے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے ، سٹی کونسل کے مطابق ای بائیکس کو قانونی قرار دینے سے ہزاروں ایشیائی تارکین ملازمین اپنے خداندانوں کو سپورٹ کر سکیں گے ، ایشین امریکن فیڈریشن نے نیویارک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کی قبضے میں لی گئی ہزاروں ای بائیکس کو فوری طور پر واپس کرے تاکہ بے روزگار تارکین اور شہریوں کی بڑی تعداد اپنے لیے روز مرہ گزر کا سامان پیدا کر سکیں، ہزاروں ملازمین بروقت ڈلیوری کے کام سے روزانہ ڈھیروں پیسے کما سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here