نامورصحافیوں کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کرنیکا فیصلہ

0
14

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں صحافتی آزادی کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک کے 3 بڑے خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ان اداروں میں سی این این، ایم ایس این او ڈبلیو اور پولیٹیکو شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ان اداروں پر من گھڑت اور غلط خبریں شائع اور نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ اس انتظامی اقدام کے فوری بعد وائٹ ہاؤس پہنچنے والے صحافیوں کے شناختی کارڈ غیر فعال کر کے ضبط کر لیے گئے، جس کے باعث وہ اپنے صحافتی فرائض انجام دینے سے محروم ہو گئے۔ اس کارروائی کے ردعمل میں تینوں صحافتی اداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اداروں کے نمائندوں اور سربراہان کا کہنا ہے کہ وہ آئین کی پہلی ترمیم کے تحت ملنے والی صحافتی آزادی اور بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کرپسیپونڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی رسائی فوری طور پر بحال کی جائے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے مستقبل میں دیگر خبر رساں اداروں کے لیے بھی خطرناک مثالیں قائم ہوں گی۔ میڈیا اور حقوق کے ماہرین کا ماننا ہے کہ حکومتی تنقید کا سامنا کرنے والے اداروں کے خلاف اس نوعیت کی سخت اقدامات امریکی تاریخ میں صحافت پر براہ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here