نیویارک (پاکستان نیوز)نیو یارک انتظامیہ نے نصف درجن ٹیکسی ڈرائیوروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ٹول پر اوور چارج کر کے مسافروں سے ہزاروں ڈالر لوٹے ہیں ،محکمہ تفتیش نے کہا کہ 6 کیبیز نے 2015 اور 2018 کے درمیان اندازاً 2,000 مسافروں کو دھوکہ دینے کے سنگین الزامات کا اعتراف کیا۔ تمام چھ ملزمان کو کمیونٹی پر مبنی ڈائیورشن اور سزا سنانے کے پروگرام میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو کہ قید کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پیر کے روز ہونے والے اعلان میں ان چھ ڈرائیوروں کی نشاندہی کی گئی، جن پر مسافروں کے اس گروپ سے مجموعی طور پر $11,500 سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔حکام نے بتایا کہ ڈرائیوروں پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنے کرایوں کے ٹول ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں جو کہ ایـپاس ڈسکاؤنٹ کا حساب نہیں رکھتے، یا مسافروں سے ٹول وصول کرتے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ڈرائیوروں کا تعلق کوئنز، بروکلین، اسٹیٹن آئی لینڈ اور لانگ آئی لینڈ سے ہے اور ان کی عمریں 31 سے 62 سال کے درمیان ہیں۔ ساتوں ڈرائیورز کو اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔