پاکستانی امریکن کے وفد کا اسرائیل کا دورہ اہم شخصیات سے ملا قات

0
124

تل ابیب (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل کے حامی سول سوسائٹی گروپ کے زیر اہتمام اسرائیلی صدر سے ملاقات کی ہے۔شارکا تنظیم اسرائیل کو خلیجی ممالک سے جوڑنے کے لئے کام کر رہی ہے ،اسی تنظیم نے اسرائیلی پاکستانی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اس دورے کی سرپرستی کی۔شارکا کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی ایشیاء سے مسلمانوں اور سکھوں کے وفد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزگ سے ملنے کے لئے اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی، مندوبین نے صدر سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔پاکستانی وفد کی سربراہی امریکہ میں ایک پاکستانی امریکی لابی کی سرگرم رکن انیلا علی نے کی تھی جبکہ وفد میں پی ٹی وی کے صحافی احمد قریشی سمیت دیگر لوگ بھی شامل تھے، سابق وزیر انسانی حقوق ، ڈاکٹر شیرین مزاری نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کیا کہ میں اسرائیل میں احمد قریشی کو دیکھ کر حیران نہیں ہوں کیونکہ وہ نہ صرف پی ٹی وی کے لئے کام کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی حساس محکموں سے بھی رابطے ہیں۔ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے تک اسرائیلی نواز ایجنڈے کی تشہیر کر رہے ہیں جبکہ عمران خان (سابق وزیر اعظم) کی آزاد خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مختلف حکومت ہے، پچھلے وزیر اعظم عمران خان نے بار بار کہا کہ ان کی حکومت کو ان کی آزاد خارجہ پالیسی کے لئے امریکہ نے بے دخل کردیا تھا، ہندوستان اور اسرائیل اپنے اقتدار پر بہت خوش ہیں۔موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here