راولپنڈی(پاکستان نیوز) پاک فوج نے سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو کورٹ مارشل کے تحت 14 سال قید کی سزا سنا دی، مجاز عدالت نے انہیں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی اور ان کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ۔مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائی تھیں۔