گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

0
599

جمیکا(پاکستان نیوز) کرس گیل کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں افواہیں ثابت ہوئیں، انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی۔پورٹ آف اسپین میں بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کو گیل کے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ قرار دیا جا رہا تھا تاہم گیل نے زیر گردش تمام خبروں کی تردید کردی۔کرس گیل نے بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں 41 گیندوں پر 72 رنز بنائے ، امکان ظاہر کیا جارہا تھاکہ کرس گیل اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے ۔گیل کی اننگز کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے ہاتھ ملائے ،انہوں نے بیٹ کے ساتھ اپنا ہیلمٹ بھی لہرایا ، اس موقع پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے کھڑے ہو کر پویلین میں کرس گیل کا استقبال بھی کیا تاہم کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبر پر یو ٹرن لیتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ، اگلے نوٹس تک ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ گیل برائن لارا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 301 ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here