پاکستان فزیشن سوسائٹی سوسائٹی(PPS)محدود وسائل کے باوجود امدادی وفلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے:ڈاکٹر امین ندیم

0
154

 

COVID 19کے حوالے سے کک کاﺅنٹی شیرف اور ڈوپیج کاﺅنٹی محکمہ صحت سے PPEریسپانس اشتراک، ٹیلی ہیلتھ لائن خدمات واکنا ریلیف خدمات جاری ہیں

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان فزیشن سوسائٹی(PPS) کے صدر ڈاکٹر امین ندیم نے کہا ہے کہCOVID 19 PPSکی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے ٹیلی ہیلتھ ہیلپ لائن کے ذریعے ہفتے کے ساتوں روز بھرپور اسٹاف کے ہمراہ کمیونٹی خدمات کے ساتھ، کک کاﺅنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ اور ڈوپیج کاﺅنٹی سےPPEریسپونس میں عملی ومالی اشتراک میں اپنا قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید سے کیا۔ڈاکٹر ندیم نے واضح کیا کہPPSکے تمام کام وخدمات کا واحد ذریعہ اراکین کے اشتراک سے عطیات اور مختلف پروجیکٹس میںAPPNAکا تعاون ہے۔کرونا کے باعث موجودہ حالات میں محدود ترین وسائل کے باوجود ہم نے ہیلپ لائن کی کارکردگی کے لئے10ہزار ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ دونوں متذکرہ کاﺅنٹینر کےPPEریسپانس پروگرام میں بالالترتیب7150ڈالرز اور4900ڈالرز مالیت کا اشتراک کیا ہے۔ڈاکٹر امین ندیم نے دیگر فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے2020ءمیں اکنا ریلیف فوڈ فنڈ میں اختتام مئی تک تین ہزار ڈالرز، واکیگن میں ہوم لیس شیلٹر اور فوڈ پینٹری کے حوالے سے چار ہزار ڈالرز نیز پاکستان میں اپناکے توسط سے غذائی اشیاءکی تقسیم کے لئے تین ہزار ڈالرز کے بجٹ کا بھی انکشاف کیا۔ڈاکٹر امین ندیم نےPPS کی خدمات میں پاکستان نیوز کی سپورٹ کو بھی سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here