مجھے قتل کیا تو امریکہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا: ٹرمپ

0
49

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ایران کے متعلق سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں ( ایران ) نے صدر ٹرمپ کو قتل کر دیا، اور کوقتل دیا، یہ امکان ہمیشہ رہتا ہے، تو میں امید کرتا ہوں کہ امریکہ ایران کو صفہ ہستی سے مٹادے گا۔اگر ایسا نہ ہوا تو امریکی قیادت کو بزدل سمجھا جائے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کیساتھ نیتن یاہو کا ویڈیوکلپ بھی شیئر کیا جس میں یا ہونے ٹرمپ پر حملے کے متعلق دعوی کیا تھا کہ یہ ایران نے کا کام ہے۔ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب امریکہ بچا (سیو امریکہ ) کا اعلان کیا جس کے سرورق پر قاتلانہ حملے کی تصویر شیئر کی گئی ہے، ٹرمپ نے کتاب میں اپنی گذشتہ مدت صدارت کا ایک جائزہ اور آئندہ مدت کیلئے اپنا وژن پیش کیا ہے ۔ ریپبلکن پارٹی ذرائع کے مطابق اگر ٹرمپ الیکشن جیتے تو اس بار کابینہ میں نئے چہروں کو سامنے لائیں گے جس کیلئے انہوں نے صلاح مشورہ بھی شروع کر دیا ہے، اب تک سینیٹر بل ہیگر ٹی ، سینیٹر ٹام کاٹن ، سینیٹر مارکو روبیو اور سینیٹر ٹومی ٹو برویل کے نام سامنے آئیں ہیں۔ سابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل نے کملا ہیرس کے نام کی تائید کر دی۔ اوباما نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس اہم وقت میں انہیں الیکشن جتوانے کیلئے جو کرنا پڑا ہم کریں گے۔ قبل از میں کملا ہیرس نے ویڈیو کال ایپ زوم پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کی تو نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، ویڈیو کال 90 منٹ تک چلی اور اس میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد حامیوں نے حصہ لیا، جبکہ 20 لاکھ یعنی ساڑھے 5 ارب پاکستانی روپے فنڈ ا کٹھا ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here