مظاہرین کی جانب سے کیروسین آئل کو عوامی املاک کو جلانے کیلئے استعمال کیا جا نا تھا
نیویارک (پاکستان نیوز) مشتعل مظاہرین کی جانب سے جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا ہے اور اب ناسو کاﺅنٹی سے پولیس نے کیروسین آئل کے چار کنٹینر برآمد کر لیے ہیں ، اس کیروسین آئل سے کسی بھی املاک کو جلایا جا سکتا ہے ، پولیس کے مطابق کروسین بھرے یہ کنٹینر ناسو کاﺅنٹی سے مشہور ونٹاگ پیزا کے پچھلے حصے سے برآمد کیے گئے ہیں ، پولیس کے مطابق مظاہرین اس آئل کی مدد سے کسی بھی املاک کو جلانے میں استعمال کر سکتے تھے جس کو قبل از وقت ہی برآمد کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق جن مقامات سے کیروسین آئل کے کنٹینر برآمد ہوئے ہیں پہلے یہاں جارج فلوئیڈ ہلاکت کے مظاہرین کی بڑی تعداد مارچ کرتی پائی گئی تھی ۔