امریکہ کاسوشل میڈیا جنگ جیتنے کیلئے60ملین ڈالر کا اعلان

0
94

واشنگٹن (پاکستان نیوز) حکومت نے چین اور دیگر ممالک کی جانب سے امریکہ کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈا روکنے کے لیے 59.5 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پر امریکہ کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی تاثر کو روکا جائے گا ، امریکہ کی حکومت کو اس بات کا باخوبی ادراک ہے کہ مستقبل کی جنگ اب کمپیوٹرز تک سمٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اب عالمی سطح پر حکومتیں اسلحہ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹولز اور سائبر سیکیورٹی پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں ، دی ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ چار سال کے لیے 59.5 ملین ڈالر کی خطیر رقم سوشل میڈیا پر جنگ جیتنے کے لیے مختص کی گئی ، رقم کو سوشل میڈیا پر امریکہ کے اعلیٰ حکام ،حکومتی اداروں کے خلاف بننے والے میمز ، ویڈیوز اور پراپیگنڈا کو بروقت روکنے میں مدد ملے گی ۔آئی این سی اے ایس کے پروگرام منیجر براین کیٹلر کے مطابق حکومت اور اعلیٰ عہدیداران کے خلاف سوشل میڈیا کانٹینٹ کو وائرل ہونے سے روکا جائے گا ، ریسرچرز فار سائبر سیکیورٹی کمپنی مینڈینٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت چین کے حق میں موقف زیادہ واضح دکھائی دے رہا ہے لیکن امریکہ کے خلاف ملک کے اندر سے زیادہ سخت موقف سامنے آ رہا ہے ، مینڈینٹ ٹیم کے مطابق چین کے حق میں 30 مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تحریک چلائی جا رہی ہے جس کو چینی ، انگریزی ، جرمن ، جاپانی ، کورین ، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں چلایا جا رہا ہے ۔ مینڈینٹ کے نائب صدر جان ہولٹ کوئیسٹ کے مطابق نئے سوشل میڈیا ٹولز کے حوالے سے بریفنگ نہیں ملی ہے کہ ان کو کس طرح اور کس لیول پر استعمال کیا جائے گا ، انھوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نے متعارف کروائے گئے ٹولز کو کونسا ادارہ استعمال میں لائے گا ، حکومت کی جانب سے درست سمت میں قدم اٹھایا جا رہا ہے ، انھوں نے بتایا کہ نئے سائبر پروگرام کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا ، ایک ٹیم کو ذمہ داری سونپی جائے گی کہ وہ مختلف ممالک سے امریکہ کے خلاف شائع مواد کو جمع کرے جس میں میمز ، ویڈیو ز اور ٹوئیٹس بھی شامل ہوں گی اور پھر ایک ٹیم اس مواد کو سامنے رکھتے ہوئے کائونٹر کانٹینٹ تیار کرے گی جس سے سوشل میڈیا پر امریکہ کے لیے مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا روکنے کے حوالے سے نئے ٹولز کو ڈویلپ کرنے کے لیے یونیورسٹی آف الانائے ریسرچرز کی مدد حاصل کی گئی ہے جوکہ اس سلسلے میں بڑے سٹیپ کے طور پر کام شروع کریں گے ، یونیورسٹی آف الانائے کے ریسرچرز یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایسے آپشنز پر غور کرے گی جس کی مدد سے سوشل میڈیا پر عوام کی اکثریت کی توجہ حاصل کی جا سکے تاکہ امریکہ کے مثبت پہلوئوں کو دنیا کے سامنے اُجاگر کیا جا سکے۔ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹ ایجنسیDAPRA کے مطابق امریکہ کے خلاف کسی بھی منفی خبر ،ویڈیو اور پراپیگنڈا کو وائرل ہونے سے قبل روکنا ہی ہمارا اصل مقصد ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، DAPRAکے ساتھ کام کرنے والے یونیورسٹی آف الانائے کے پروفیسر طارق عبدالظاہر نے بتایا کہ حکومتی سطح پر اس طرح کے پروگرام کا آغاز ہونا خوش آئند اور مثبت اقدام ہے کیونکہ موجودہ دور میں سائبر وار کا آغاز ہو چکا ہے ، ہر ملک اپنے مثبت امیج کو اُجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرر ہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here