اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہے آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی تقریباً 26 فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکاناوررواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔