نیوجرسی(پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نیوجرسی چیپٹر نے اسٹیٹ اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم ہیریٹیج مہینہ کی قرار داد کو منظور کرنے میں کردار ادا کرے، اسمبلی مشترکہ قرارداد AJR194 پاس ہونے پر ہر سال جنوری کو نیو جرسی میں مسلم ثقافتی ورثہ کا مہینہ قرار دیا جائے گا، چیئر اسمبلی مین ویریلی (LDـ15)، وائس چیئر اسمبلی وومن سوین (LDـ38)، اسمبلی وومن جعفر (LDـ16)، اسمبلی مین سمسنسن (LDـ1)، اور رکن اسمبلی تھامسن (LDـ30)مشترکہ قرارداد AJR194 پر عوامی سماعت کے لیے ان پر زور دیا ہے ۔انہوں نے اسمبلی سپیکر کوفلن (LDـ19) کو بھی خط لکھا جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ اسمبلی کی طرف سے مشترکہ قرارداد کو منظور کرنے میں سہولت فراہم کریں، تاکہ گورنر مرفی اس پر قانون میں دستخط کر سکیں، جس سے نیو جرسی کو جشن منانے اور تسلیم کرنے کے لیے پرعزم چند اہم ریاستوں میں سے ایک بنا دیا جائے۔