پی آئی اے فروخت کی جا رہی ہے نہ روز ویلٹ ہوٹل: سعد رفیق

0
107

لاہور(پاکستان نیوز)وزیر ریلوے و شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پی آئی اے کی کسی کو آفر کی گئی نہ فروخت کی جا رہی ، جھوٹی خبریں پھیلانے والے باز آجائیں، نیویارک ہوٹل کسی کو نہیں فروخت کیا جا رہا، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو بہترین ماڈل کا ایئرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہو گی، کیبنٹ کمیٹی میں آٹھ وزرا شامل ہیں، طے ہوا ہے کہ تجاویز روز ویلٹ ہوٹل کو دوبارہ شروع کیا جائے، پاسکتان کی مہنگی پراپرٹی ہے، لینڈ مارک ڈکلیئر ہو گیا تو زمین سستی ہو جائے گی، نیویارک ہوٹل کا مستقبل ہے کہ ہائی رائز بنے گا، اسے بیچنے کی کوئی تجویز نہیں ہے، پی آئی اے کا اس سال کا ریونیو ٹارگٹ 138ارب روپے ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا پی آئی اے مسائلستان بن چکا، اس کا مقابلہ کرنا ہو گا، پی آئی اے کا کرایہ چین کے مقابلے میں کم ہے، چار لاکھ سے بھی نیچے آگیا، کورونا کی وجہ بیجنگ ڈائریکٹ نہیں جاسکتے ہمیں جیسے اجازت ملے گی تو ایک لاکھ روپے ٹکٹ کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ای سی کمپلیکس منسٹری آف ڈیفنس کو چلا جائے تو 65کروڑ روپے کی پی آئی اے کو بچت ہو گی۔ کراچی ولاہور بزنس کلاس لائونج کو اس ماہ مکمل کریں گے، پی آئی اے 24جہاز آپریشنل ہوں گے،۔ پی آئی اے کی ضرورت چالیس جہاز ہیں۔ انہوں نے کہا ایک وزیر کے بیان کی وجہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، پائلٹ کی حرکت واقعہ سامنے آنے سے یوکے اور امریکہ میں پابندی ہے، سعد رفیق نے مزید کہا کہ پانچ سے چھ ماہ میں برطانیہ سے بات کررہے ہیں ، پائلٹس کے لئے انہیں اجازت دیں،۔ انہوں نے کہا کہ فارن پوسٹنگ پر سفارش کی بات ہوتی تھی اب کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے لئے پی آئی اے کی کوئی فلائٹ نہیں جائے گی انہوں ے کہا جب سیاسی بھرتیاں کریں گے تو محکمے تباہ ہو جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here