لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ میں مقیم بھارتی طلبہ نے انڈین ہائی کمشنر پر دھاوا بول کر اس پر ”قبضہ“ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 150 طلبہ زبردستی ہائی کمیشن میں گھسے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، طلبہ کا مطالبہ تھا کہ انہیں واپس بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے۔طلبہ نے دوران احتجاج استقبالیہ کاو¿نٹر اور دیگر کمروں پر قبضہ کر لیا۔واضح رہے بھارت نے 31 مارچ تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کیا ہوا ہے۔شدید احتجاج پر ہائی کمیشن نے طلبہ کو رعایتی نرخ پر رہائش فراہم کردی۔