کانگریس اراکین کو قتل کی دھمکیاں :”پرائوڈ بوائز ”کا اقرار جرم

0
206

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کیپٹیل ہلز حملے میں ملوث امریکی شہری پر کانگریس اراکین کو قتل کی دھمکیاں دینے اور بھاری اسلحہ ساتھ رکھنے کا الزام سچ ثابت ہوگیاہے جس پر اس کو 15 سے 21 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ پرائوڈ بوائز تنظیم کے ممبر 41 سالہ ایڈوارڈ فلوری نے کیپیٹل ہل حملے کے دوران کانگریس اراکین کو قتل کی دھمکیاں دیں جبکہ بھاری ہتھیار تھامے ان کو خوفزدہ کرنے کی بھی کوشش کی ، عدالت میں ایڈوارڈ پر لگائے گئے تمام الزامات سچ ثابت ہوگئے ہیں ، اس سلسلے میں ایک ویڈیو کی بھی مدد لی گئی ہے جس میں ایڈورڈ کو کانگریس اراکین کو خوفزدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے لیے روں برس نومبر کی تاریخ دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here