واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی فوج دہشت گرد اور بدمعاش ہے ،جاری آئوٹ لا سسٹم رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تہران دہشت گردوں کی پشت پناہی بھی کررہا ہے۔ایرانی حکومت کے خلاف تمام پابندیوں کی بحالی کے لیے اسنیپ بیک طریقہ کار کو فعال کرنے ساتھ ہی ایران اور اس کے طرز عمل سے متعلق سال 2020 کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں ایران کی دہشت گردی کے لیے مدد، اس کے میزائل پروگرام ، خلاف قانون مالی سرگرمیوں ، سمندری تحفظ کو ایران سے خطرات ، سائبر سکیورٹی اور انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ ماحول کو تباہ کرنے کے ایرانی اقدامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے برتاو سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کو آئوٹ لاء سسٹم کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایران کے اندرون ملک اور بیرون ملک تخریبی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔رپورٹ کا آغاز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مکتوب خط سے ہوا ، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کی نوعیت کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی وہم نہیں ہے۔