ٹیکساس ؛ریکارڈ گرمی ؛5 سالہ بچہ جاں بحق

0
94

ٹیکساس (پاکستان نیوز) ٹیکساس میں ریکارڈ گرمی سے درجہ حرارت بڑھ گیا، شدید گرمی سے ایک پانچ سال کا بچہ بھی دم توڑ گیا ہے ، خاندان میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کی تیاری جاری تھی کہ اس دوران اس کا چھوٹا بھائی گرمی سے چل بسا، مقامی شیرف نے بتایا کہ بچے کو غلطی سے خاندان کے ہیرس کاؤنٹی کے گھر کے باہر گاڑی میں کئی گھنٹوں تک چھوڑ دیا گیا تھا،ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے کہا کہ لڑکے کی ماں اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر گھر واپس آئی تھی، اس نے دیکھا کہ اس کا 8 سالہ بچہ باہر نکلا اور فرض کیا کہ اس کا چھوٹا بچہ بھی باہر نکل گیا ہوگا۔اسے دو سے تین گھنٹے بعد احساس ہوا کہ وہ لاپتہ ہے اور باہر بھاگی کہ اس کا بیٹا ابھی بھی کار کے پیچھے بچوں کی حفاظت کی سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے،بچے کو جاعے وقوع پر مردہ قرار دیا گیا،گونزالیز نے کہا کہ ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا عام طور پر جانتا ہے کہ کس طرح سیٹ بیلٹ کو کھولنا ہے اور کار سے باہر نکلنا ہے، لیکن جس کار میں وہ مر گیا وہ ایک لونر گاڑی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here