پاکستان اور ترکی دوہری شہریت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب

0
176

پاکستانی افراد ترکی ، امریکہ ، انگلینڈ سمیت پورپی ممالک تک اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان اور ترکی دوہری شہریت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے اگر دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو دونوںممالک کے افراد ایک دوسرے کے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے اہل بن جائیں گے ،خاص طور پر پاکستانی شہریوں کے لیے یہ بڑی خوشخبری کی بات ہے کہ ترکی کی شہریت حاصل کرنے پر انہیں نہ صرف ترکی میں بہترین کاروبار کا موقع ملے گا بلکہ وہ امریکہ اور انگلینڈ سمیت یورپی ممالک تک اپنے کاروبار کو بآسانی پھیلا سکیں گے کیونکہ ترکی کا امریکہ ، انگلینڈ اور یورپی ممالک سے معاہدہ ہے کہ وہاں کے تاجر اپنے کاروبار کو ان ممالک تک وسعت دے سکتے ہیں ، اسی لیے پاکستانی تاجروں کے لیے اس اقدام کو انتہائی فائدہ کن قرار دیا جا رہا ہے ، ایسے پاکستانی افراد جوکہ ایک لاکھ ڈالر کے قریب سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کو ترکی کی شہریت ملے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here