پاک فوج کو لاک ڈاون کرنے  کیلئے عمران خان کو سائیڈلائن کرنا پڑا

0
214

اسلام آباد (پاکستان نیوز) اخبارنیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاک فوج کو لاک ڈاو¿ن کرنے کیلئے وزیراعظم کوسائیڈلائن کرنا پڑا، عمران خان لاک ڈاو¿ن کے حق میں نہیں تھے، فوج نےحالات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر لاک ڈاو¿ن کردیا،تاہم لاک ڈاو¿ن کا اقدام کافی تاخیر سے اٹھایا گیا۔ اخبار نے دو روز قبل اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں لاک ڈاو¿ن تاخیر سے کیا گیا، پاکستان کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے لوگوں کی جانب سے حکومت پر دباو¿ بڑھ رہا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان لاک ڈاو¿ن کے سخت خلاف تھے، وہ سمجھتے تھے کہ لاک ڈاو¿ن سے ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ لیکن عوام کے پرزور مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور ملک میں کورونا وباءکا پھیلاو¿ روکنے کیلئے پاک فوج نے ہنگامی اقدامات اٹھائے، فوج نے وزیراعظم عمران خان کو سائیڈ لائن کرکے صوبوں کے ساتھ مل کر لاک ڈاو¿ن کردیا۔تاہم حکومت کی جانب سے اگر لاک ڈاو¿ن پہلے کردیا جاتا تو کورونا کو کنٹرول کرنا مزید آسان ہوتا۔ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے شروع میں جو رویہ اپنایا اس سے بد دل ہوکر ڈاکٹرز اور نرسیں ڈیوٹی پر آنے سے انکاری ہوگئے تھے۔ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا لیکن عمران خان گویا یوں ظاہر کرتے رہے کہ پاکستان کو کورونا سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کابینہ ارکان بھی کہتے رہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے پاک ملک ہے۔ اسی طرح حکومت کی عدم توجہی کے باعث لوگوں کے ٹیسٹ کرنے کیلئے بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔ جس کے باعث معاشرتی طبقات کی جانب سے بھی ایسا ہی رویہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں فیس ماسک، اور دیگر حفاظتی سامان کی قلت رہی، یہاں تک ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر سامان نہ دیا گیا تو کام نہیں کریں گے۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس سامان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم کام کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here