چہرے پر ٹی وی کور چڑھاےٗ شخص نے دہلیزوں پر تحفہ رکھ دیا

0
187

ورجینیا(پاکستاننیوز) ریاست ورجینیا میں چہرے پر پرانا ٹی وی کور چڑھائے پر اسرار شخص نے درجنوں گھروں کی دہلیزوں پر راتوں رات پرانے ٹی وی کے تحا ئف رکھ کر لوگوں کو حیران کردیا، پرانے ٹی وی کے ڈبے سے منہ چھپائے شخص نے راتوں رات تقریباً 50 گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی رکھ دیے ، رہائشیوں کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی، غیر ملکی میڈیا میں جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پراسرار شخص نے ایک پرانے ٹی وی کا خالی ڈبہ اپنے منہ پر چڑھا رکھا ہے اور اس نے رات کے اندھیرے میں تقریباً 50 کے قریب گھروں کی دہلیز پر پرانے ٹی وی سیٹ رکھے ، رہائشیوں نے صبح اٹھ کر جب اپنی دہلیز پر یہ انوکھا تحفہ دیکھا تووہ بھی حیران رہ گئے ، رہائشیوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور اس انوکھے تحفے کے بارے میں بتایا ، رہائشیوں کی جانب سے کہا گیاہے انہیں اس کے پیچھے کسی وجہ کا علم ہے نہ ہی یہ معلوم ہے کہ ٹی وی سیٹ ایک شخص نے رکھے یا زیادہ افراد نے ، ڈور بیل کیمرے سے لی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پراسرار شخص نے نیلے رنگ کا سوٹ، دستانے اور جوتے پہن رکھے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ بظاہر یہ کسی خطرے کی علامت نہیں اس لیے اس پر مزید تحقیقات جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here