ٹیکنالوجی :چہروں کی شناخت ، توسیع کا فیصلہ

0
77

واشنگٹن (پاکستان نیوز)چہروں سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر شدید عوامی خدشات کے باوجود امریکی وفاقی ایجنسی نے اس سسٹم کو 2023 تک مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومتی احتساب آفس کے مطابق چہروں سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر ایک سال کے دوران لوگوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، سروے کے دوران 24 میں سے 18 کمپنیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ چہروں سے شناخت کے سسٹم کو استعمال کر رہے ہیں جس سے ملازمین کی حاضری اور دیگر سیکیورٹی سروسز میں استعمال میں لایا جا رہا ہے ، دفاع ، تعلیم ، ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اور محکمہ انصاف کے سیکٹرز میں اس ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دس کمپنیاں ایسی ہیں جوکہ اس ٹیکنالوجی سسٹم کو 2023 تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ دو کمپنیاں اس سلسلے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here