کراچی (پاکستان نیوز )پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت کو پرلگ گئے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا رکے دوران آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب تک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.10 روپے پر پہنچ گیاہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 47 ہزار 828 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 47 ہزار 916 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ اب تک 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ 47 ہزار 788 پوائنٹس پر آ گئی ہے۔