امریکی معیشت میں 6.4 فیصد نمو کا اضافہ

0
96

نیویارک (پاکستان نیوز)کرونا کیسز میں کمی کے ساتھ معیشت کی بحالی کے سفر کا بھی آغاز ہو گیا ، رواں سال کے پہلے کوارٹر کے دوران امریکہ کی معیشت میں 6.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، دی وال سٹریٹ جرنل اور ڈو جونز کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق رواں برس جنوری سے مارچ تک اشیا کی پیداوا اوردیگر سروسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس سے ملکی معیشت میں 6.4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 1980 کی طرح مستحکم اقدامات کی ضرورت ہے ، سینئر بنکر اور تجزیہ کار مارک ہیمرک نے کہا کہ دوسرے کوراٹر کے دوران ملکی معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق پہلی مرتبہ بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد 5لاکھ 53 ہزار درج کی گئی ہے جوکہ توقع سے زیادہ ہے ۔بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی اوسط شرح 2020 کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہے ، بے روزگاری الائونس سے استفادہ کرنے والے بے روزگاروں کی تعداد 16.6 ملین کے قریب ہے جس میں ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب کمی واقع ہوئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here