اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 ماہ میں 23 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 19 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، مالی سال کے 10 ماہ میں درآمدات کا حجم 44 ارب 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں درآمدات 37 ارب 99 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور برآمدات 18 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں۔