بھارت میں بی جے پی کے مسلمانوںکی نسل کشی کا پردہ چاک

0
80

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکی سوشیالوجسٹ اشوتوش وارشنے نے بھارت میں بی جے پی کی مسلم مخالف سیاست کا بھونڈا پھوڑتے ہوئے بھارتی اخبار میں ”جم کرو ہندتوا” کے نام سے آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں بے جے پی کی مسلم مخالف سیاست اور 19 ویں صدر میں امریکی سیاست سے موازنہ کرتے ہوئے اسے جم کرو ہندتووا کانام دیا ہے ۔ اشوتوش برائون یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سٹڈیز اینڈ دی سوشل سائنسز کے سول گولڈمین پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، 19ویں صدی میں امریکہ میں سیاہ فام افراد کے میوزیکل پلے کا نام” جم کرو” تھا اور سیاہ فام افراد کے حقوق کے خاتمے کے حوالے سے اسی مناسبت سے اس کو جم کرو کا نام دیا گیا لیکن اب بھارت میں مسلم کش پالیسی اپنائی جا رہی ہے ، اشوتوش نے اس حوالے سے بھارت اور امریکہ کی سیاسی بساط کا موازنہ کرتے ہوئے اپنے مضمون کا نام جم کرو ہندتوا تجویز کیا ہے ، یعنی آج کل بھارتی حکومت بھی جم کرو کی طرح مسلمانوں کے حقوق پر قابض ہے اور شہریت کے نئے قانون میں پوری مسلم قوم کو ہندوستان سے نکال باہر کیا ہے ، یعنی کوئی بھی مسلم بھارتی شہریت کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here