جانوروں کی بیماریاں انسانوں میں

0
80

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث جہاں انسانوں اور جانوروں کے خوراک تلاش کرنے کے انداز تبدیل ہوئے ہیں، وہیں جانوروں میں پائی جانے والی بیماریاں اب انسانوں میں منتقل ہونے لگی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز محکمے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریان مائک نے خبردار کیا کہ دنیا میں منکی پاکس اور لاسا بخار جیسی بیماریوں کا پھیلاو عام ہوچکا ہے اور یہ مزید تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث خشک سالی ہونے سے خوراک کی تلاش سمیت دیگر عوامل میں انسان اور جانور اپنا رویہ تبدیل کر رہے ہیں، جس وجہ سے جانوروں میں پائی جانے والی بیماریاں تیزی سے انسانوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر ریان مائک کے مطابق بدقسمتی سے سماج میں بیماریوں کو بڑھانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ تشویش ناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here