شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت

0
120

اسلام آباد(پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہے۔نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔قبل ازیں رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔ وزارت توانائی کے اعلی ذرائع کے مطابق اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here