جنگ معاملات کو مزید بگاڑنے اور دنیا کی واضح تقسیم کا باعث بن سکتی ہے:امریکی ماہرین
نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اب کورونا جنگ میں تبدیل ہو کر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے یہ جنگ معاملات کو مزید بگاڑنے اور دنیا کی واضح تقسیم کا باعث بن سکتی ہے۔ مغرب کے اکثر ممالک میں چین کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی کورونا کے پھیلاو¿ کا سبب بن رہی ہے ، اس لئے اس ٹیکنالوجی کا بائیکاٹ کیا جائے۔ امریکی صدر کی روزانہ میڈیا بریفنگ کے باعث نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس حوالے سے ایف بی آئی نے ملک بھر میں اپنے تمام سٹیشن عہدیداران کو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ماہرین کے مطابق امریکہ الزام لگا رہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے ذریعے بائیولوجیکل وار شروع کر رکھی ہے جبکہ چین نے اس وائرس کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی فوجی جب مشقوں میں شرکت کیلئے ووہان آئے تو انہوں نے ایک سازش کے تحت یہ وائرس پھیلایا۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اسرائیل نے پھیلایا اور اس نے ”عظیم اسرائیل “کے خواب کو پورا کرنے کیلئے یہ سازش رچائی ہے۔