امریکی یوم زادی ، نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی نے کھانا تقسیم کیا

0
134

نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ کا یوم آزادی امسال بھی جوش و خروش سے منایا گیا ، آتش بازی کے خوبصورت مناظر دیکھنے کے لئے لوگ پارکوں اور اہم شاہراہوں پر ا±مڈ آئے ، کورونا کی وجہ سے اکثریت نے روایت سے ہٹ کر ماسک پہن رکھے تھے ، کئی شہروں میں ورچل تقریبات کا انعقاد ہوا جسے ٹیلی ویڑن ، کمپیوٹرز اور سمارٹ فونز کی سکرینوں پر دیکھا گیا، نیویارک کے علاقہ بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی یوم آزادی پر کھانا تقسیم کیا۔ سڑک کے دونوں اطراف پر امریکی اور پاکستانی جھنڈے لگائے گئے ، کئی کاروباری شخصیات نے باربی کیو تقریبات کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔ پاکستانی کمیونٹی کے راہنماو¿ں نے کہا وہ یہاں کی سماجی زندگی سے کافی خوش ہیں ، یہاں انہیں ہر طرح کی آزادی حاصل ہے اور بلا رنگ و نسل انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہیں۔وہ یہاں کے سسٹم کا حصہ بن کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here