انسٹا گرام پر دولت کا مظاہرہ ،2نائجییرین باشندے گرفتار

0
168

شکاگو( پاکستان نیوز)انسٹا گرام پر دولت کامظاہرہ کرنے والے نائجیریا کے دو باشندوں کو دبئی کی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبر فراڈ کے الزامات میں گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ لولالیکان جیکب پولنے اور رامون اولورنوا عباس کو شکاگو کی ایک عدالت میں وائر فراڈ کرنے کی منصوبہ بندی اور لاکھوں ڈالر لانڈرنگ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور 37 سالہ رامون اولورنوا عباس تھے جو کہ اپنے 24 لاکھ انسٹاگرام فالورز میں hushpuppi کے نام سے جانے جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے چار کروڑ ڈالر نقدی، 13 لگڑری کاریں جن کی قیمت تقریباً 68 لاکھ ڈالر ہے ، 21 کمپیوٹر، 47 سمارٹ فونز، اور تقریباً 20 لاکھ متاثرین کے ایڈریس برآمد کئے۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے بزنس ای میل کمپرومائز سکیمز کے تحت مختلف امریکی کمپنیوں کے ملازمین ہونے کا ڈھونگ رچایا اور اپنے اہداف کو لاکھوں ڈالرز اپنے اکاو¿نٹس میں منتقل کرنے کا چکر دے دیا۔اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو مسٹر عباس اور مسٹر پونلے کو 20 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here