ہراسگی، ونسٹین پر2 مقدمات کا 1.90 کروڑ ڈالر میں تصفیہ

0
135

واشنگٹن (پاکستان نیوز) متعدد خواتین کیساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے جرم میں قید ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی ونسٹین کیخلاف متعدد خواتین کی جانب سے دائر دو مقدمات میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا تصفیہ طے پاگیا۔ الزامات عائد کرنیوالی 6خواتین کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کی ٹیم نے مجوزہ معاہدے کو ”مکمل بکاو¿“ قرار دیا، معاہدے کیلئے ونسٹین کو ذمہ داری قبول کرنے یا اپنی جیب سے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں۔نیویارک کے اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمس نے کہا اس سے 9 خواتین کی جانب سے 2017 میں لگائے گئے مقدمے کا بھی خاتمہ ہوگا جنہوں نے ملزم پر جنسی ہراساں کرنے یا حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، بالآخر ان متاثرین کو انصاف کی ایک شکل مل رہی ہے۔ڈگلس وگڈور اور کیون منٹرز نے کہا یہ تصفیہ انکے موکلوں اور دیگرخواتین کیساتھ بڑی ناانصافی ہے جس سے ونسٹین اور دیگر کیخلاف عدالت میں دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here