غذائی قلت20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ

0
9

جنیوا(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی امدادی فنڈ برائے اطفال( یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں شدید قذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ زندگی بچانے والی خوراک آر یو ٹی ایف کی کمی کے باعث غذائی قلت سے شدید متاثرہ 12 ممالک پاکستان سمیت مالی، نائیجیریا، چاڈ، نائجر، کیمرون، سوڈان، مڈغاسکر، کینیا، جنوبی سوڈان، کانگو اور یوگنڈا شامل ہیں۔رواں سال پاکستان میں شدید غذائی قلت کا شکار صرف 2 لاکھ 62 ہزار بچوں (متاثرہ بچوں کی ایک تہائی تعداد) کو زندگی بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) مہیا کی جاسکی ہے ۔پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی زندگی بچانے والی خوراک کی موجودہ سپلائی مارچ 2025 میں ختم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے علاج کی جاری کوششوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here