نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیٹیکٹیو جوزف کینی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے واقعات کی وجہ سے شہر بھر میں نفرت انگیز جرائم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے پہلے نفرت پر مبنی جرائم میں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں21 فیصد کمی واقع ہوئی تھی لیکن صرف گزشتہ ہفتہ میں ہی 51 فیصد نفرت انگیز جرائم ریکارڈ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نیویارک کو جرائم سے پاک کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔ دوسری جانب مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ ایک بروکلین کی رہائشی ایک فلسطینی طالبہ مدینہ حسن نے کہا کہ میں خود کو کمزور محسوس کررہی ہوں کیونکہ مسلمانوں کو خاص طور پرنائن الیون کے بعد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔