چین میں8جون سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

0
163

 

بیجنگ،سنگاپور سٹی (پاکستان نیوز)چین کے ہوابازی کے شعبے کے حکام نے کہاہے کہ غیرملکی پروازوں کو آٹھ جون سے چین آنے کی اجازت ہو گی،دوسری طرف سنگار پور اور چین کے درمیان نیا فاسٹ لین سفری معاہدہ طے پاگیادونوں ملکوں کے مسافروں کو سفر کی اجازت،ائیرپورٹ پر پہنچ کرقرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔چینی میڈیاکے مطابق چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک حکمنامے میں بتایاگیاجن ایئر لائنز کو اجازت دی جائے گی وہ چین میں صرف ایک منزل کا انتخاب کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ نے چینی جہازوں پر امریکہ داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس سے قبل چین نے امریکی پروازوں کی چین آمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here