ماسکو(پاکستان نیوز) امریکی جنگی طیاروں نے 4 روسی بمبارجیٹ کو فضا میں روک لیا اور ساتھ لے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فائٹر جیٹس نے چار روسی بمبار طیاروں کو مشترکہ سرحد کے قریب غیر جانب دار پانیوں کے اوپر روکا اور اپنے جلو میں ساتھ لے گئے۔مذکورہ روسی طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق انھیں الاسکا کے قریب دیکھا گیا تھا اور پھر امریکی طیاروں نے انھیں روک لیا، روسی ڈیفنس منسٹری کا کہنا تھا کہ طیارے معمول کی پرواز پر تھے۔